Friday, May 17, 2024

اسپین کے انتخابات،کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی

اسپین کے انتخابات،کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی
April 29, 2019
میڈرڈ( 92 نیوز) اسپین میں ہونےوالےپارلیمانی انتخابات میں کوئی جماعت  واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی، سرکاری نتائج کےمطابق وزیراعظم پیدروسانچیزکی جماعت سوشلسٹ نے 123نشستیں حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسپین میں ہونےوالے پارلیمانی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے، وزیراعظم پیڈروکی سوشلسٹ پارٹی نے 123  سیٹیں حاصل کرکے میدان مارلیا۔ پارتیدوپاپولر66نشستوں کےساتھ دوسرے جبکہ دائیں بازوکی سٹیزن پارٹی 57سیٹوں کےساتھ تیسرے نمبرپررہی۔ اسلام اورامیگریشن مخالف پارٹی واکس بھی 24نشستوں کےساتھ پہلی بارپارلیمنٹ میں پہنچ گئی ہے۔تاہم حکومت بنانےکیلئے کسی بھی جماعت کوواضح اکثریت یعنی   176سیٹیں حاصل نہیں ہوئیں۔

بھارت میں انتخابات تک چوکنا رہنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

سوشلسٹ پارٹی کی برتری پر اس کے حامیوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی اور جیت کا جشن منایا۔ امکان ہے کہ پیدروسانچیز ہی ایک بار پھر وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔ انتخابات میں حصہ لینےوالےدونوں پاکستانی کامیاب نہیں ہوسکے۔محمد اقبال چودھری سوشلسٹ جبکہ طاہر رفیع سٹیزن پارٹی کےامیدوارتھے۔