Thursday, April 25, 2024

اسپین کوسٹ گارڈز نے تارکین وطن کی کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا

اسپین کوسٹ گارڈز نے تارکین وطن کی کشتی کو ڈوبنے سے بچالیا
December 30, 2019
میڈرڈ ( 92 نیوز)  اسپین کوسٹ گارڈز نے ایک کشتی کو ڈوبنے سے بچا لیا ، کشتی پر 52 تارکین وطن سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے کشتی کو بحر اوقیانوس سے ریسکیو کیا اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے 52 تارکین وطن کو گرین کناریہ جزیرے کی بندرگاہ پر منتقل کر دیا۔ ریڈ کراس حکام کا کہنا ہے تمام تارکین وطن مرد تھے، جن میں سے کچھ کی عمریں 18 سال سے بھی کم تھیں، ہسپانوی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال 15 دسمبر سے پہلے تک تقریباً 25 ہزار تارکین وطن سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر اسپین میں داخل ہوئے۔