Thursday, May 9, 2024

اسپین نے یورو کپ کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسپین نے یورو کپ کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا
October 16, 2019
لندن ( 92 نیوز) یورو کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں زبردست  مقابلے جاری ہیں ، اسپین نے ایونٹ کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ گروپ ڈی میں اسپین اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،سنسنی خیز مقابلے کے  بعد  دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ،ایک گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ و دو  میں دکھائی دیں اور کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی ۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر سویڈن کے مارکس برگ  نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ  اس وقت دلچسپ  ہوا جب  اسپین کے روڈریگو نے انجری ٹائم میں گول  داغ کر ٹیم کو شکست سے بچا لیا،اور میچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا۔