Thursday, March 28, 2024

اسپین میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوز کا ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو فری سروس دینے کا اعلان

اسپین میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیوز کا ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کو فری سروس دینے کا اعلان
March 16, 2020
میڈرڈ ( 92 نیوز) اوورسیز پاکستانی کورونا متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں ، اسپین  میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے  ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فری سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسپین میں کورونا وائرس کی مہلک وار جاری ہیں ، ایک ہی روز میں سو کے قریب ہلاکتوں نے ہر سو خوف و ہراس پھیلا دیا ، پورا ملک لاک ڈاؤن ہے،، لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں۔ ایسے میں طبی ماہرین وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور متاثرین کے علاج معالجے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ پچاسی پاکستانیوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو فری سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔