Thursday, March 28, 2024

اسپین ، منچلوں کا سینکڑوں فٹ بلند عمارت سے پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ

اسپین ، منچلوں کا سینکڑوں فٹ بلند عمارت سے پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ
April 22, 2018
اسپین (  92 نیوز ) دنیا بھر میں ایڈونچر کے شوقین افراد منفرد کرنے کی دھن میں  کچھ ایسا کر دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ اسپین میں دو جانبازوں نے ایسا ہی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے کرین سے چھلانگ لگا کر صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ نوجوانوں کا اس سے دل نہ بھرا تو وہ سینکڑوں میٹر اونچی عمارت پر چڑھ گئے اور پیرا شوٹ کے ساتھ کامیابی سے زمین کی جانب اپنے سفر کا اختتام کیا۔