Thursday, May 2, 2024

اسپین دنیا میں باداموں کی کاشت کرنے والا تیسرا بڑا ملک

اسپین دنیا میں باداموں کی کاشت کرنے والا تیسرا بڑا ملک
September 16, 2018
اسپین ( 92 نیوز)ا سپین باداموں کی کاشت کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔ اس سال اسپین نے نہ صرف سب سے زیادہ بادام اگائے ہیں بلکہ ان کی تجارت نے بھی پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اسپین کے کسانوں کا کہنا ہے  کہ  بادام کی عالمی پیداوار دگنی ہونے کے باعث اس کی کاشت اور تجارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔