Sunday, May 19, 2024

اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی
October 16, 2017

پرتگال ( 92 نیوز ) اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ تیز ہواؤں کے باعث بے قابو ہو گئی ۔90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث آگ اطراف کے شہروں کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
بلند ہوتے شعلے دور دراز علاقوں سے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 500 سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔
آتشزدگی کے نتیجے درجنوں افراد زخمی اور متعدد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔ رواں سال جون میں بھی پرتگال کے وسط میں واقع جنگلات میں لگی بدترین آگ میں 64 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔