Friday, September 20, 2024

اسپین اور بیلجیئم میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

اسپین اور بیلجیئم میں بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
August 16, 2018
بارسلونا (92 نیوز) دنیا بھر کی  طرح اسپین اور بیلجیئم میں بھی  کشمیریوں نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ شرکا   نے مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی مظالم کیخلاف  نعرے بازی کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یورپی ہیڈکوارٹر برسلزمیں مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف تنظیموں کے نمائندے اورکارکن  شریک ہوئے ۔ اس موقع پر کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید اور دیگر مقررین نے مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ اور بے رحمانہ قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اپنی منزل کے قریب ہے اور انہیں بہت جلد کامیابی نصیب ہو گی۔ مظاہرے کے اختتام پر بھارتی سفارتخانے میں ایک یاد داشت بھی پیش کی گئی ۔ دوسری جانب اسپین کے شہر بارسلونا میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کیا گیا جس کا اہتمام پاک یورپ فرینڈ شپ فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں محمد اقبال چوہدری، کامران خان اور شوکت چوہان سمیت اہم کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات شریک تھیں۔ شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم، پلے کارڈ اور بینر تھام رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔