Friday, May 10, 2024

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب واثق حسین ملک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب واثق حسین ملک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
December 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں اسپیشل پراسیکیوٹر نیب واثق حسین ملک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں واثق ملک کی گاڑی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ واثق ملک کے گاڑی کو دو گولیاں لگیں تاہم وہ خود محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزموں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ادھر چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت  کی کہ واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر آئی جی اسلام آباد کے نوٹس میں لائی جائے۔