Saturday, May 11, 2024

اسپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں پاک، ترک اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق "اتاترک گیارہ 2021ء جاری

اسپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں  پاک، ترک اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق "اتاترک گیارہ 2021ء جاری
February 11, 2021

ہری پور (92 نیوز) اسپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں پاک، ترک اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق اتاترک گیارہ 2021ء جاری ہے۔ ترک سپیشل فورسز اور سپیشل سروسز گروپ کی مشقوں کا کلیدی حصہ انسداد دہشتگردی آپریشنز ہیں۔

فائر اور متحرک تکنیک، کمپاؤنڈ کلیئرنس، مغویوں کی رہائی اور بچاؤ، فری فال آپریشنز بھی مشقوں کا اہم حصہ قرار دیئے گئے۔ مشترکہ مشقیں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو نہ صرف مزید مضبوط بنائیں گی بلکہ مشقیں ابھرتی جدید فوجی مہارتوں سے مطابقت پذیری، باہمی تعاون میں مددگار ہوں گی۔ پاک، ترک مشترکہ مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی۔

پاک فوج نے کورونا وباء کے باوجود 2020ء میں 11 بین الاقوامی مشقیں منعقد کیں۔ بری فوج کے زیر اہتمام رواں سال 2021ء میں 25 بین الاقوامی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔