Thursday, April 18, 2024

اسپیشل بچوں کے اسکول کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل

اسپیشل بچوں کے اسکول کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل
December 22, 2017

سکھر (92 نیوز) حکومت سندھ کی جانب سے قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچوں کے لیے قائم ادارے ڈیف ریچ کے حوالے سے کی گئی زمین پر اسکول کی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔
قوت گویائی اورسماعت سے محروم بچوں کے لیے قائم ادارے ڈیف ریچ نے ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا۔
سکھر میں 2009 سے قائم ڈیف ریچ اسکول میں بچوں کی دن بہ دن اضافے کے پی‍ش نظر حکومت سندھ کی جانب سے ٹیکنیکل کالج گولیمار میں ایک حصہ مختص کر دیا گیا ہے جہاں پر یو ایس ایڈ اور ایف ای ایس ایف کی کو‍ش‍شوں سے اسکول کی نئی عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
نئی عمارت کی تعمیر اور منصوبے کے حوالے سے آگہی کے لیے قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے والدین کو اسکول میں مدعو کیا گیا جہاں پر منصوبے کے حوالے سے نا صرف ڈاکیومینٹریز دکھائی گئیں بلکہ زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کرایا۔
مقررین کے مطابق اس وقت بھی ملک بھر میں لاکھوں ایسے بچے ہیں جو قوت گویائی اور سماعت سے محروم ہیں جن کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے احساس محرومی سے بچانا ہے تاکہ ملک کے رو‍شن مستقبل کے لیے وہ بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔