Saturday, May 18, 2024

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالا دستہ وطن واپس پہنچ گیا

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالا دستہ  وطن واپس پہنچ گیا
March 23, 2019

کراچی ( 92 نیوز) ابوظہبی میں کھیلے گئے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا پرچم بُلند کرنے والے اسپیشل اولمپیئنز کراچی پہنچ گئے ۔ ورلڈ گیمز میں 195 ٹیموں نے حصہ لیا  لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے کسی قسم کی معذوری کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا اور 64 تمغے پاکستان کے نام کیے  ۔ کراچی آمد پر کھلاڑیوں کو شاندار استقبال کیا گیا ۔

متحدہ عرب امارات میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ستارے کراچی پہنچ گئے  جہاں شاندار استقبال کیا گیا ۔

اسپیشل اولمپئنز نے سونے، چاندی اور کانسی کے 64 تمغے پاکستان کے نام کیے ، پُرجوش کھلاڑی مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے پُرامید ہیں ۔

کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ حوصلے بلند ہوں تو کوئی بھی معذوری کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی  ۔