Friday, April 26, 2024

اسپیشل اولمپکس ، 1500 میٹر ریس میں حور مشتاق نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسپیشل اولمپکس ، 1500 میٹر ریس میں حور مشتاق نے گولڈ میڈل جیت لیا
March 19, 2019

  ابوظہبی (92 نیوز) اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی سامنے آئی۔ 1500 میٹر ریس میں پاکستانی ایتھلیٹ حر مشتاق نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

 ابو ظہبی اسپیشل اولمپکس کے مقابلے جاری ہیں۔ ایتھلیٹس کی میڈلز جیتنے کی سر توڑ کوششیں بھی جاری ہیں۔

 ابوظہبی اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی عمدہ پرفارمنس دیکھنے میں آئی۔ 1500 میٹر ریس میں پاکستانی ایتھلیٹ حر مشتاق نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

نشانے بازی میں بھی پاکستانی شوٹر فرزانہ رحمت نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے ریسنگ، سائیکلنگ اور سوئمنگ میں کانسی کے تمغےجیتے ہیں۔ پاکستان نے ایونٹ میں ٹوٹل 28 میڈلز حاصل کیے ہیں جن میں سات سونے، گیارہ چاندی اور 10 کانسی کے ہیں۔