Friday, May 17, 2024

اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس ، نیب نے حنیف عباسی کو 27 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا

اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس ، نیب نے حنیف عباسی کو 27 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا
August 17, 2020
 لاہور (92 نیوز) اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نیب لاہور میں پیش ہوئے اورتفتیشی ٹیم کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ نیب نے حنیف عباسی کو 27 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔ میڈیا سے بات چیت میں حنیف عباسی نے کہا کہ میرے خاندان پر زمین تنگ کر دی گئی، مرجاؤں گا ن لیگ نہیں چھوڑوں گا۔ محکمہ اوقاف کی زمین دینے کے کیس میں ن لیگی رہنما محسن لطیف نیب آفس میں پیش ہوئے۔ سابق رکن اسمبلی ماجد ظہور  شاہ شمس دربار اراضی کیس میں نیب میں پیش ہوئے۔ میڈیا سے بات چیت میں نیب افسران کے چائے نہ پوچھنے کی شکایت کی اور مزید کہا کچی آبادی مالکان کو مالکانہ حقوق قانونی طور پر دئیے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے غضنفرعباس چھینہ بھی سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کیس میں نیب میں پیش ہوئے۔ غضنفرعباس چھینہ نے کہا کہ نیب نے مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات  کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما مدثر قیوم ناہرہ بھی پیش ہوئے۔ رائیونڈ میں شریف خاندان اراضی کیس میں سابق ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل نیب لاہور میں پیش ہوئے۔