Sunday, May 19, 2024

اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس، نیب لاہور نے حنیف عباسی کو کل طلب کرلیا

اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس، نیب لاہور نے حنیف عباسی کو کل طلب کرلیا
August 16, 2020
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے اسپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں لیگی رہنماء حنیف عباسی کو کل طلب کرلیا، 20 نکاتی سوالنامہ بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کو تمام جوابات اور ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنماء محسن لطیف کو بھی نیب نے کل طلب کر لیا، محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس موصول ہوا۔