Friday, March 29, 2024

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ
May 9, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ایشین گیمز کے پہلے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دین محمد نے 1954 کی ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا اور پاکستان کی جانب سے انٹر نیشنل مقابلوں میں سب سے پہلے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز کی پذیرائی کو کسی طرح نظر انداز نہیں کرسکتے، پنجاب حکومت ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اوران کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ دین محمد کی تصویرکو اسپورٹس بورڈ پنجاب کی وال آف فیم میں آویزاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، دین محمد نے کچھ عرصہ پہلے ایک انٹرویو میں حکومت کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کیا تھا۔