Thursday, April 18, 2024

اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل جاری

اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل جاری
April 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان کے اسپتالوں کو بھی سامان روانہ کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کو چوتھی کھیپ پہلے ہی بھجوادی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کو 29 ہزار 98 سرجیکل ماسک اور 1 ہزار 200 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔ بلوچستان کو 38 ہزار 798 سرجیکل ماسک اور 1 ہزار600 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔ جی بی کو 5 ہزار 469 حفاظتی سوٹ، 1680 جوڑے دستانے اور 977 جوڑے جوتےکے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کو 7 ہزار 292  حفاظتی سوٹ، 2 ہزار 240 جوڑے دستانے اور 1303 جوڑے جوتےکے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔ جی بی کے لیے 1257 سرجیکل ٹوپیاں، 606 فیس شیلڈ اور 159حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔ بلوچستان کے لیے 1676 سرجیکل ٹوپیاں، 808 فیس شیلڈ اور 318 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔ 1200 سنیٹائزر کی بوتلیں اور 396 ڈاکٹروں کے گاؤن بھی گلگت بلتستان کے  سامان میں شامل ہیں۔ 1600 سنیٹائزر کی بوتلیں اور 529 ڈاکٹروں کے گاؤن بھی بلوچستان کے  سامان میں شامل ہیں۔ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو  سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔