Sunday, May 19, 2024

اسپتالوں کی منتقلی صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے ، بلاول بھٹو

اسپتالوں کی منتقلی صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے ، بلاول بھٹو
May 23, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے تین اسپتالوں کی وفاق منتقلی پر بلاول بھٹو نے مذمت کی اور کہا اسپتالوں کی منتقلی صوبائی خودمختاری پرحملہ ہے۔ وفاقی وزارت صحت نے جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو وفاق کے ماتحت کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے 17 جنوری 2019 کو تینوں اسپتالوں وفاق کو منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تین اسپتالوں کی وفاقی کو منتقلی کو بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی خود مختاری پر حملہ قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تینوں اسپتال صوبہ سندھ کو منتقل ہوئے تھے۔ سندھ حکومت نے تینوں اسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے خرچ کئے۔ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے پہلے مراکز صحت کی منتقلی افسوسناک ہے۔