Friday, April 19, 2024

اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرے

اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرے
October 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) اسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کےخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مظاہرے کیئے جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز کی شرکت ہوئی۔ ایم ٹی آئی آرڈیننس اور کے پی کے میں ڈاکٹرز کے خلاف کارروائیوں پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں کام روک دیا۔ جنرل اسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے او پی ڈی بند کر دی۔ او پی ڈی کے باہر ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس نے احتجاج کیا۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے سڑک پرآگئے اور فیروز پور روڈ بلاک کر دیا۔ جناح اسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے او پی ڈی بند کردی اور کینال روڈ بلاک کر دیا۔ احتجاج کی وجہ سے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری موقع پرپہنچ گئی۔ پی آئی سی کے ڈاکٹرز اورمیڈیکل اسٹاف نے جیل روڈ پر احتجاج کیا۔ احتجاج کی وجہ سے جیل روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ محکمہ ہیلتھ کے مظاہرین سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا دیئے بیٹھے رہے۔ احتجاج کی وجہ سے گاڑیوں کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑا گیا۔ مظاہرین میں شامل تین خواتین بے ہوش ہو گئیں جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے دس مذاکراتی ٹیم نے سیکرٹریٹ پہنچی اور سیکرٹری ہیلتھ کومطالبات پیش کیے۔