Monday, September 16, 2024

اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید منظر عام پر آ گئے

اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید منظر عام پر آ گئے
April 14, 2017
لاہور(92نیوز)اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید منظر عام پر آ گئےکہتے ہیں چھپ رہا ہوں، نہ ہی گھر تبدیل کیا، نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کےساتھ تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ تفصیلات کےمطابق اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید منظر عام پر آ گئے، میڈیا میں چلنے والی تمام خبروں کی تردید کردی،،سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ناصر جمشید نے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ ناصر جمشید  کا کہنا ہے کہ چھپ رہا ہوں نہ ہی گھر تبدیل کیا، پی سی بی سے مکمل  تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ کرکٹر کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے کہا تھا این سی اے کی انکوئری مکمل ہونے دی جائے،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پی سی بی جہاں کہے گا حاضر ہوجاؤں گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ناصر جمشید گھر تبدیل کر ر ہے ہیں اور تاہم اب  کرکٹر نے پی سی بی کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی، اور اپنا موقف مداحوں  تک پہنچا دیا ۔