Monday, September 16, 2024

اسپاٹ فکسنگ کیس، خالد لطیف کی پانچ سالہ پابندی کی سزا برقرار

اسپاٹ فکسنگ کیس، خالد لطیف کی پانچ سالہ پابندی کی سزا برقرار
January 31, 2018

لاہور ( 92 نیوز)  اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر پانچ سالہ پابندی کی سزا برقرار رکھی گئی ہے ۔ پی سی بی کے ایڈجیوڈیکٹر نے کرکٹر کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا معاف کر دی  ۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے  اپیل کا فیصلہ آ گیا۔ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے جزوی طور پر اپیل منظور کرتے ہوئے کرکٹر خالد لطیف پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ ختم کر دیا تاہم ان پر پانچ سالہ پابندی کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

 پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے میڈیا سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے تاہم خالد لطیف کی بکی کے ساتھ ملاقات ثابت ہوگئی تھی ۔

کرکٹر خالد لطیف نے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پابندی کی سزا برقرار رکھنے پر عدالتی چارہ جوئی کریں گے۔