Sunday, May 19, 2024

اسپاٹ فکسنگ: پی سی بی نے ایف آئی اے سے چار کرکٹرز کے آٹھ فونز کا ریکارڈ مانگ لیا

اسپاٹ فکسنگ: پی سی بی نے ایف آئی اے سے چار کرکٹرز کے آٹھ فونز کا ریکارڈ مانگ لیا
March 22, 2017
کراچی (92 نیوز) اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے موبائل فون ریکارڈ کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایف آئی اے کو خط ارسا ل کردیا۔آٹھ موبائل فونز کے فرانزک معائنے کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ کیا سپاٹ فکسنگ میں ملوث 4کھلاڑیوں کے پاس دو ،دو موبائل فون ہیں؟؟کیونکہ پی سی بی نے ایف آئی اے سے 8موبائل فونز کاریکارڈ ایف آئی اے سے مانگ لیا ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سبحان احمد کی طرف سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کوخط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔۔جس کی کاپی 92نیوزنے حاصل کرلی ہے۔۔خط میں کہا گیا ہے کہ ان آٹھوں موبائل فونز کا فرانزک معائنہ کرکے تفصیلات پی سی بی کو فراہم کی جائیں تاکہ اینٹی کرپشن یونٹ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت کرسکے۔ آٹھ موبائل فون کا ریکارڈ طلب کرنے سے لگتا ہے کہ سکینڈل میں چار نہیں زیادہ کھلاڑی ملوث ہیں۔