Saturday, May 18, 2024

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل،ناصر جمشید کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل،ناصر جمشید کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
August 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔ وکیل پاکستان کرکٹ بورڈ تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل 15روز میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دے گا۔ اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کے  گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ،  اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر کیخلاف کیس کا  فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ پی سی بی  کے وکیل تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فریقین کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں جس کےبعد  اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ  15دن میں سنائے گا۔ تفضل رضوی کا  مزید کہنا تھا کہ  پی سی بی نے ثابت کیا کہ ناصر جمشید نے ہی  شرجیل خان،محمد نواز  اور خالد لطیف کو فکسنگ کی آفر کی ۔ شرجیل خان  اور خالد لطیف نے  الزامات کااقرار اور محمد نواز نے انکار کیا ہے  ۔ اسپاٹ فکسنگ  میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو پانچ سال کی پابندی کی سزا پہلے ہی سنائی  جا چکی ہے ۔