Thursday, April 25, 2024

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: کرکٹر شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے بیان ریکارڈ کرا دیا

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: کرکٹر شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے بیان ریکارڈ کرا دیا
March 21, 2017
لاہور (92 نیوز) کرکٹر شرجیل خان اور شاہ زیب حسن ایف آئی اے کے سامنے پیش، دونوں کھلاڑیوں نے سائبر ونگ حکام کو بیان ریکارڈ کرادیا، محمدعرفان اورخالد لطیف کےبیانات کی ابتدائی رپورٹ تیار، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے رپورٹ ڈی جی کو بھیج دی۔ پاکستان سپرلیگ سپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ ذیب حسن اور شرجیل خان ایف آئی اے کے دفتر پہنچے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور دوافسران نے ان سے تفتیش کی۔ سائبر ونگ حکام کی جانب سے تفتیش میں موبائل فون ڈیٹااور ای میلزسے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ کھلاڑیوں نے اپنا بیان دیتے ہوئے تمام الزمات کو مسترد کیا۔ خالد لطیف اور محمدعرفان نے گزشتہ روز ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوکراپنا بیان ریکارڈ کرا دیا تھا جس کی ابتدائی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوادی گئی تھی۔ اب ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹرعثمان انور چاروں کھلاڑیوں کی تفصیلی رپورٹ مکمل کرکے ڈی جی کوبھجوائیں گے۔