Sunday, September 8, 2024

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل : شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ 30 اگست کو سنائے جانے کا امکان

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل : شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ 30 اگست کو سنائے جانے کا امکان
August 28, 2017

لاہور (92 نیوز) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ تیس اگست کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ ۔۔پی سی بی نے اپنے دلائل میں کرکٹر پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

شرجیل خان نے 29 جولائی کو حتمی تحریری دلائل جمع کروائے تھے۔

شرجیل خان کو پانچ سال معطلی کے علاوہ 20لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا سنائی جا سکتی  ہے۔ پی سی بی نے اپنے دلائل میں  کرکٹر پرتاحیات پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کے مطابق 3 رکنی ٹریبیونل بدھ کو فیصلہ سنا سکتا ہے۔

شرجیل خان پر 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا،، دوسری جانب اسیکنڈل میں ملوث دیگر تین کھلاڑیوں کے کیس زیر سماعت ہیں۔