Friday, April 19, 2024

اسٹیٹ بینک کے ہنگامی اقدامات دھرے رہ گئے، ڈالر کی آج پھر اونچی اُڑان

اسٹیٹ بینک کے ہنگامی اقدامات دھرے رہ گئے، ڈالر کی آج پھر اونچی اُڑان
September 20, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک کے ہنگامی اقدامات بھی کام نہ آسکے، انٹربینک میں ڈالر آج پھر 54 پسے مہنگا ہوگیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد اسٹیٹ بنک کے اقدامات دھرے رہ گئے، وقتی طور پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہوکر ایک سو اڑسٹھ روپے تہتر پیسے پرٹریڈ ہوا۔

ماہرین نے اسٹیٹ بنک کے اقدامات کے باجود ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں ڈالر کی پڑوسی ملک اسمگلنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا، کیونکہ ڈالر کی قیمت اسی طرح بڑھتی رہی تو عوام کو مہنگائی کے طوفان کی صورت میں خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

ماہرین نے یہ صلح بھی دی کہ امپورٹ اورایکسپورٹ کے درمیاں بڑھتے ہوئے فرق کو بھی کم کی ضرورت ہے۔