Sunday, May 12, 2024

اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کا فیصلہ ، ذرائع

اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کا فیصلہ ، ذرائع
March 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر حکومت دو سخت فیصلے کرنے کو تیار ہو گئی ، ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔

حکومت نے مختلف شعبوں کو سو ارب سے زائد کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری بھی کر لی ۔ ذرائع کے مطابق  بجٹ خسارے کیلئے اسٹیٹ بینک سے نوٹ چھپوانے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

سرکاری افسر کو گورنر یا ڈپٹی گورنر تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔