Friday, April 26, 2024

اسٹیٹ بینک کے غلط سرکلر سے ملک اربوں کے زرمبادلہ سے محروم رہا

اسٹیٹ بینک کے غلط سرکلر سے ملک اربوں کے زرمبادلہ سے محروم رہا
May 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) اسٹیٹ بینک کے غلط سرکلر سے ملک اربوں کے زرمبادلہ سے محروم ہو گیا ،  سرکلر کے بعد بینکوں نے نان ریذیڈنٹس پاکستانیوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس کھولنے سے معذرت کرلی تھی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گذشتہ سال ایک سرکلر جاری کیا گیا جس میں بنکوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ نان ریزیڈنس پاکستانیوں کا فارن کرنسی اکاؤنٹ اوپن اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک یہ فائلر نہ ہوں ۔ اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے بعد بنکوں نے نان ریزیڈنس کے فارن کرنسی اکاونٹ اوپن کرنے سے معذرت کر لی تھی، اکاونٹ اوپن نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے اربوں روپے کے زرمبادلہ کے ذخائر نہ بھیجے جا سکے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کی درخواست کے بعد  وفاقی ٹیکس محتسب  نے اسٹیٹ بنک کا سرکلر منسوخ  کردیا اور حکم دیا کہ  اوورسیز پاکستانی دوبارہ فارن کرنسی اکاؤنٹ اوپن کرواسکتے ہیں۔