Friday, March 29, 2024

اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے بینکوں پر منفی اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی، موڈیز

اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے بینکوں پر منفی اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی، موڈیز
April 2, 2020
کراچی (92 نیوز) موڈیز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدامات پر کہا ہے کہ اس سے بینکوں پرکورونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں سال دو سے دواعشاریہ پانچ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ کوروناوائرس پر موڈیز نے اسٹیٹ بنک کےاقدامات کومثبت قرار دے دیا۔ کہا کہ یہ اقدامات بینکوں پر کوروناوائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد دیں گے۔ موڈیز نے بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک نےشرح سود میں 1.5 فیصد کی کمی کی ہے۔ بینکوں کے کیپیٹل کنزرویشن بفر میں بھی ایک فیصد کی کمی کی ہے۔ ان اقدامات سے معاشی سست روی کے دوران بینکوں پر ہونے والے اثرات کم ہونگے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں سال 2 سے 2.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ ‏اس سے پہلے موڈی نے2.9فیصد شرح نمو رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ موڈیز نے کہا کہ خدمات کی کھپت پر نقل وحمل کی پابندیوں کے باعث کمی آئےگی۔ موڈیز نے مزید کہا کہ ‏ٹیکسٹائل سیکٹر کو سپلائی چین میں تعطل اور آڈرز کے مؤخر ہونے سے نقصان ہوگا۔ شرح سود میں کمی کریڈٹ گروتھ کو متوازن رکھنے کا باعث بنے گی۔