Friday, May 17, 2024

اسٹیٹ بینک کی نیشنل بینک پرسائبر حملے کی تصدیق

اسٹیٹ بینک کی نیشنل بینک پرسائبر حملے کی تصدیق
October 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نیشنل بینک پرسائبر حملے کی تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سائبر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، سائبرحملے میں صارفین کا ڈیٹا اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ کسی دوسرے بینک پر سائبر حملے کی اطلاع نہیں ملی۔

ملک بھر میں سروسز متاثر ہونے سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن ادائیگیوں میں تاخیر کا خدشہ ہے۔