Wednesday, April 24, 2024

اسٹیٹ بینک کی ملک بھر میں تمام بینک پیر سے جمعہ تک کھلے رکھنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک کی ملک بھر میں تمام بینک پیر سے جمعہ تک کھلے رکھنے کی ہدایت
March 24, 2020
کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں تمام بینک پیر سے جمعہ تک کھلے رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ بینک صبح 10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک سروس فراہم کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل اور آئن لائن سروسز پر زیادہ سہولتیں ، اے ٹی ایم میں رقم کی دستیابی یقینی بنائی جائیگی۔ ملازمین کیلئے شناختی کارڈ اور بینک کا کارڈ رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔ ضرورت پڑنے پر ملازمت کا لیٹر بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ کسی ملازم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر متعلقہ برانچ بند کر دی جائے گی۔ سائبر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ بینکوں کے کال سینٹرز بھی صارفین کی رہنمائی کیلئے کھلے رہیں گے۔ تمام بینکوں کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کا پابند کر دیا گیا۔