Monday, May 13, 2024

اسٹیٹ بینک کو خود مختار، بجلی اور گیس مہنگی کر دیں گے ، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

اسٹیٹ بینک کو خود مختار، بجلی اور گیس مہنگی کر دیں گے ، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
April 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا اسٹیٹ بینک کو خود مختار، بجلی اور گیس مہنگی کر دیں گے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے پانچویں جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ جائزہ رپورٹ 24 مارچ کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد جاری کی گئی۔ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔ مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح محض 1.5 فیصد رہے گی۔ اگلے سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4 فیصد ہوسکتی ہے۔ سال 2024 میں معاشی شرح نمو 5 فی صد ہو سکتی ہے۔ اس سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد ہو گی۔ مالی سال 2022 میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح  8 ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے جون تک ایف اے ٹی ایف کی باقی ماندہ 3 شرط پر مکمل عمل درآمد کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 میں محصولات کی شرح معیشت میں 0.5 فیصد بڑھی۔ پٹرولیم لیوی کی مد میں  30 روپے وصول کرنے سے ٹیکس آمدن بڑھی۔ پاکستان میں ٹیکس کا نظام تاحال پیچیدہ ہے۔ ٹیکس کا نظام آسان اور سہل بنایا جائے گا۔ ٹیکس کا نظام آسان بنانے کے لیے وفاق اور صوبے مل کر کام کریں گے۔ کورونا کی وجہ سے بجلی کی وصولیاں متاثر ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر پارلیمنٹ سے قانون سازی بروقت کرائی جائے گی۔ ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بروقت عمل درآمد ہو گا۔