Friday, May 3, 2024

اسٹیٹ بینک کا یکم جنوری 2018 کو بینک تعطیل کااعلان

اسٹیٹ بینک کا یکم جنوری 2018 کو بینک تعطیل کااعلان
December 27, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2018 کو بینک تعطیل کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جنوری 2018 کو عوام سے لین دین کیلئے بینک بند رہے گا ۔

اس روز تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم عملہ حسب معمول دفتر میں حاضر ہوگا۔