Saturday, April 20, 2024

اسٹیٹ بینک کا کاروباری حلقوں کو قرضے جاری کرنے کا فیصلہ ، ذرائع

اسٹیٹ بینک کا کاروباری حلقوں کو قرضے جاری کرنے کا فیصلہ ، ذرائع
April 23, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے کاروباری حلقوں کو قرضے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر میں نوکریوں کے تحفظ کیلئے حکومتی ادارے متحرک ہو گے۔ اسٹیٹ بینک نے کاروباری حلقوں کو نرم قرضے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈسٹری بیوٹرز، سپلائرز اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو کارپوریٹ ضمانت اور کریڈٹ رسک کے بغیر 50 لاکھ تک قرضہ مل سکے گا۔ غیر فعال ٹیکس نادہندگان بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 3 فیصد مارک اپ دینا ہو گا جبکہ ٹیکس نادہنگان سے 5 فیصد مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورکرز کو تنخواہیں دینے کے لیے کمرشل بینکوں کو بلاسود قرضہ بھی ملے گا۔ ملازمین کو تنخواہیں براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونگی۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو نئے قرض فراہم کرنے ، قرضوں کی واپسی مؤخر کرنے کا حامی ہو گا۔ اعلامیے میں قرضے مؤخر کرنے کیلئے ای میل کے ذریعے درخواستوں کو قبول کرنے کی بھی تجویز دے دی گئی اور قرار دیا کہ میوچل فنڈ انڈسٹری کیلئے قرض کی مدت 3 ماہ سے بڑھا کر 12 ماہ کر دی گئی ہے اور ڈیپازٹ کی شرائط کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/razak_dawood/status/1253204781696536578?s=20 مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ٹویٹ میں کہا کہ مغربی ممالک رفتہ رفتہ کھل رہے ہیں اور نئے تجارتی آرڈرز بھی دے رہے ہیں۔ اکثریتی آرڈرز تو کورونا وباء سے پہلے کے ہیں۔ انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹڑی کو ان موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا مشورہ دے دیا۔