Wednesday, May 8, 2024

اسٹیٹ بینک کا ملازمین کی تنخواہوں کیلئے کمپنیوں کو رعایتی قرضہ دینے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا ملازمین کی تنخواہوں کیلئے کمپنیوں کو رعایتی قرضہ دینے کا اعلان
April 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) اسٹیٹ بین کنے نوکریاں بچانے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے کمپنیوں کو رعایتی قرضہ دینے کا اعلان کر دیا ۔

کاروباری ادارے ملازمین کو برطرف کرنے کی بجائے چار اور پانچ فیصد شرح سود پر قرضہ حاصل کرسکیں گے ، گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق 20سے50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے دو سال کیلئے ملیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صنعتوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا ، جس کے ذریعے صنعتکار اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کیلئے بینک سے آسان شرائط پر قرضہ لے سکیں گے۔ 92نیوز سے بات کرتے ہوئے صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کہ وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم کو ری فنانس اسکیم فار پیمنٹ آف ویجز اینڈ سیلریز ٹو ڈا ورکرز اینڈ ایمپلائز آف بزنس کنسرنس کا نام دیا ہے  تاکہ کاروباری ادارے مسلسل نقصان کی وجہ سے ملازمین کو برطرف نہ کرے اور تمام افراد کا روزگار چلتا رہے۔

 صنعتکار کہتے ہیں حکومت یوٹیلیٹی بلز کی ادئیگی کیلئے بھی اسکیم متعارف کرائے تاکہ ہمیں ریلیف مل سکے  ۔