Monday, May 6, 2024

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد کم کر دی

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد کم کر دی
March 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود صفر اعشاریہ 75 فیصد کم کر دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح مزید کم ہونے کا امکان ہیں۔ پالیسی اسٹیمنٹ کے مطابق ملک میں رواں سال ترقی کی شرح ساڑھے 3 فیصد رہنے کی توقع کی جارہی تھی مگر کورونا وائرس  کے باعث ملک میں ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا  باقر نے دو نئی اسکیمیں  شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ دوسری جانب صنعتکاروں نے اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سمیت ایشیائی ممالک نے کورونا وائرس کی وجہ سے گرتی ہوئی معیشیت کو سہارا دینے کے لئے شرح سود کم کردئیے ہیں مگر اسٹیٹ بینک کا شرح سود ساڑھ 12 فیصد کرنے کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری متاثر کریگا۔