Wednesday, April 24, 2024

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان
June 25, 2020
 کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ شرح سود آٹھ فیصد سے کم ہو کر سات فیصد پر آگئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی سربراہی میں اسٹیٹ بینک کا چار مہینوں میں تیسرا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ہنڈریڈ بیسز پوائنٹس میں کمی کرکے شرح سود کو مزید 1 فی صد کم کر دیا گیا۔ انٹرسٹ ریٹ 2 سال کی کم ترین سطح 7 فیصد پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مارچ سے اب تک شرح سود میں 6 اشاریہ 25فی صد کی کمی ہوچکی ہے اور اس فیصلے سے حکومتی قرضوں میں 2100 ارب روپے کی کمی ہو گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے مطابق مانیٹری پالیسی اجلاس میں مہنگائی کے منظر نامے اور معاشی سست رفتاری کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ مارچ کے وسط سے اب تک شرح سود میں 625 بیسس پوائنٹس کی کمی آچکی ہے جب کہ شرح سود میں کمی کے فوائد گھرانوں اور کاروباری اداروں کو بروقت منتقل کیے جا سکیں گے۔