Saturday, April 20, 2024

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
May 28, 2021

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان میں کہا گیا کورونا اور کاروباری صورتحال دیکھتے ہوئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اگلے مالی سال میں معاشی نمو میں بہتری کی امید ہے، بجلی کے نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی، اشیائے خورونوش کی پیداوار میں کمی سے بھی قیمتیں بڑھ گئیں، اپریل میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد سے تجاوز کر گئی۔