Wednesday, May 1, 2024

اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے حوالے کرنے پر اعتراض

اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے حوالے کرنے پر اعتراض
May 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاک آئی ایم ایف مذاکرات میں نیا موڑ آ گیا ۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بنیادی شرائط پر اختلاف رائے پیدا ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک حکام نے روپے کی قدر کا تعین کلی طور پر مارکیٹ کے حوالے کرنے پر اعتراض اٹھا دیا ۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کے شیڈول پر متعلقہ اداروں کا بھی منفی رد عمل سامنے آ گیا ۔ ایف بی آر نے بھی سیلز ٹیکس کی شرح اور دائرہ کار وسیع کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اداروں کے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود آئی ایم ایف سے مذاکرات آگے بڑھائے جائیں گے ۔ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام نے اعتراضات اور تحفظات پر متوازی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ کمیٹی اراکین کم از کم ممکنہ شرائط پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔