Friday, April 26, 2024

اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا اعلان
November 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری کردی۔ بنیادی شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا اعلان کردیا، ملک میں شرح سود بڑھ کر 8 اعشاریہ 75 فیصد تک پہنچ گئی۔

مانیٹری پالیسی کے تحت گاڑیوں کی فروخت، پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس) کی فروخت اور بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا۔

مالی سال 22ء کی پہلی سہ ماہی میں بڑے پیمانے کی اشیاء سازی (ایل ایس ایم) میں 5.2 فیصد کی نمو ہوئی زراعت میں کپاس کے سوا خریف کی تمام اہم فصلوں کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کپاس کی پیداوار پچھلے سیزن کے اسی عرصے کے مقابلے میں 80 فیصد بڑھ گئی مستقبل میں خام مال کی بڑھتی ہوئی لاگت اور معاشی پالیسیوں کے معمول پر آنے کے نتیجے میں صنعتی سرگرمیوں کی نمو میں کچھ اعتدال آنے کا امکان ہے۔ اجناس کی مسلسل بلند قیمتوں اور مضبوط ملکی سرگرمی نے جاری کھاتے کے خسارے کو مالی سال 22ء کی پہلی سہ ماہی میں 3.4 ارب ڈالر کی بلند سطح پر رکھا۔

برآمدات اور ترسیلات ِزر میں کسی قدر ماہ بہ ماہ کمی بھی آئی۔  مالی سال 22ء کے لیے جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی سے بڑھنے کا امکان ہے، جاری کھاتے کے خسارے کے سبب ڈالر مہنگا ہوا۔

مالی سال 22ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی مالیاتی خسارہ، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا، بہتر ہوکر 0.8 فیصد سے ہوگیا۔ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں بڑی کمی کی وجہ سے نان ٹیکس محاصل 22.6 فیصد (سال بسال) گر گئے۔

اگست میں مہنگائی 8.4 فیصد سے بڑھ کر ستمبر میں 9 فیصد اور اکتوبر میں 9.2 فیصد ہوگئی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔