Friday, April 19, 2024

اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
January 22, 2021

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، بنیادی شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح 7 سے9 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی عارضی اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، کورونا کے باعث معیشت میں وہ بہتری نہیں آئی جو ہونی چاہیے تھی، کورونا کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا معاشی ریکوری کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت ہے، کمیٹی نے معاشی اعدادوشمار کے بعد شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد رہنے کی امید ہے۔ ابھی بھی وہ بہتری نہیں آئی جو ہم اپنی عوام کے لیئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، ایک وقت تھا جب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ 19 بلین ڈالر کا تھا، آج کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں ہے۔ ہم نے ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیس بنایا اور اسے مستحکم کیا۔