Sunday, May 12, 2024

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے پالیسی ریٹ 13 اعشاریہ 25 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے پالیسی ریٹ 13 اعشاریہ 25 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
January 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے پالیسی ریٹ 13 اعشاریہ 25 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک میں کانفرنس کرتے ہوئے گورنر ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات اور مہنگائی کو دیکھتے ہوئے بنیادی شرح سود میں مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں میں سست روی کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے کریڈٹ لمٹ 200 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ایل ٹی ایف ایف کی رقم بھی 5 ارب روپے تک کر دی گئی۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق سوال پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت ،ہندی حوالہ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سخت اقدامات سے لگتا ہے کہ پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔