Friday, April 26, 2024

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان
November 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق ملک کے موجودہ معاشی اعداد شمار کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک مانیٹری کمیٹی نے شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے، جبکہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہوئی ہے جسکی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سر پلس رہا جبکہ تجارتی خسارے میں کمی آنا ملکی معیشت کے اہم ثابت ہو گا۔