Thursday, May 2, 2024

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا گیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا گیا
September 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیاگیا۔ ایک فیصد اضافے سے  شرح سود 7.50 فیصد سے بڑھ کر 8.50 فیصد ہو گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ دو ماہ کیلئے کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے  خالی خزانے کو بھرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جب کہ وزیراعظم بھی  بینکوں میں پیسے رکھنے سے متعلق عوام سے اپیل کر چکے ہیں ۔