Friday, May 17, 2024

اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی جائزوں کی سالانہ تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کردی

اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی جائزوں کی سالانہ تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کردی
November 19, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی جائزوں کی سالانہ تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کردی۔

اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کا مقصد بہترین عالمی روایات کے مطابق زری پالیسی سازی کا عمل زیادہ قابل پیش گوئی اور شفاف بنانا ہے۔

اس اقدام کے تحت اجلاسوں کی تعداد ہمسر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ہونے والے اجلاسوں کے برابر ہوجائے گی۔ اس طرح زری پالیسی اقدامات زیادہ قابلِ پیش گوئی بھی ہوجائیں گے۔

زری پالیسی کمیٹی کے آئندہ 5 اجلاسوں کا شیڈول بھی کردیا گیا جس کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 دسمبر 2021، دوسرا جلاس آئندہ سال 24 جنوری 2022، تیسرا اجلاس 8 مارچ، چوتھا اجلاس 19 اپریل اور پانچواں اجلاس 10 جون کو ہوگا۔