Friday, March 29, 2024

اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کر دی

اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کر دی
March 24, 2020

کراچی ( 92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا، پالیسی ریٹ 11 فیصد کر دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی  کا فیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال  کے پیش نظر کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک مانیٹری کمیٹی کا بڑا فیصلہ ،  کورونا وائرس کے باعث گرتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کمی کر دی جبکہ  اس سے قبل مرکزی بینک نے شرح سود  75بیسس پوائینٹس کم کی تھی ۔

صنعتکار کہتے ہیں کہ حکومت کا پالیسی ریٹ 11فیصد کرنے کا فیصلہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنے گا ،

اسٹاک برووکرز کہتے ہیں کہ شرح سود میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے ، اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لاتا تو اس سے معیشت کو ٹھوس سپورٹ ملتی۔

معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ گزشتہ 8ماہ سے شرح سود 13اعشاریہ 25فیصد کی بلند ترین سطح پر موجود تھی جسکی وجہ سے صنعتکاروں کے لئےنئی سرمایہ کاری کرنا کسی چیلبج سے کم نہ تھا ، مگر رواں ماہ پالیسی ریٹ میں دو مرتبہ کمی کا فیصلہ سرمایہ کاروں سمیت ملکی معیشیت کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔