Saturday, April 20, 2024

اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 2 فیصد مزید کم کر دی

اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 2 فیصد مزید کم کر دی
April 16, 2020

کراچی ( 92 نیوز) معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے بڑا قدم، اسٹیٹ بینک نےبنیادی شرح سود یکمشت مزید دو فیصد کم کرکے بنیادی شرح سود گیارہ فیصد سے نو فیصد مقرر کر دی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے  ایک ماہ کے دوران بنیادی شرح سود میں 4.25 فیصد کمی کی جا چکی ہے ۔ تاجروں اور صنعت کاروں کا شرح سود میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

کورونا کے آفٹر شاکس سے معاشی حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں شرح نمو دو فیصد اور مہنگائی نو سے سات فیصد تک آسکتی ہے، کورونا کی وجہ سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، خام تیل کی عالمی قیمتیں گریں، کاروباری سرگرمیاں محدود ہوئیں،ان تمام عناصر کو دیکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔