Friday, March 29, 2024

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا
July 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا۔ بنیادی شرح سود تیرہ اعشاریہ پچیس فیصد ہوگئی۔ گورنر اسٹیٹ ڈاکٹر رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ پالیسی ریٹ میں ایک فیصد اضافہ کرکے نیا  ریٹ 13 اعشاریہ  فیصد 25 مقرر کر دیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک جانے کی توقع ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ تھا جس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کے گئے جس کے بعد باب کرنٹ اکاونٹ خسارہ آدھا رہ گیا ہے ۔