Tuesday, April 23, 2024

اسٹیٹ بینک نے 15 نومبر کے سرکلر میں نئے سرٹیفکیٹ متعارف کرا دیئے

اسٹیٹ بینک نے 15 نومبر کے سرکلر میں نئے سرٹیفکیٹ متعارف کرا دیئے
November 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا۔ اسٹیٹ بینک نے 15 نومبر کے سرکلر میں نئے سرٹیفیکیٹ متعارف کرا دیئے اور رقوم کی ترسیلات پر بنکوں اور ایس ای سی پی کی نگرانی سخت کر دی۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق کمپنیوں کو بتانا ہوگا کہ رقوم کی ترسیل کن لوگوں کے اکائونٹس میں ہو رہی ہے۔ کیا یہ لوگ برہ راست کمپنی کی اعلی انتظامیہ سے وابستہ ہیں کہ نہیں؟ اس حوالے سے کمپنی کے بورڈز کو سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔
سرٹیفکیٹ کی تصدیق ایس ای سی پی اور بنکوں کے ہیڈ کوارٹرز سے کرانی ہو گی۔ کمپنیوں کو ترسیلی رقوم کی تفصیلات بتانا ہوںگی اور یہ ظاہر کرنا ہو گا کہ رقوم کس مد میں آئیں اور کس مد میں جا رہی ہیں۔ ترسیل کے بعد منی لانڈرنگ روکنے والے ادارے نگرانی کریں گے۔