Thursday, May 9, 2024

اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون پاکستان کیخلاف، مخالفت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ

اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون پاکستان کیخلاف، مخالفت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ
March 25, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون پاکستان کے خلاف ہے، ہم اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ، ٹیکس آئی ایم ایف کو جائے گا، عوام چاہے بھوکے مر جائیں، کھیل کود گانے بجانے میں مصروف لوگ جواب دیں گے، ان کے اراکان کیوں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کو آزاد کرنے کے قانون کی سخت مذمت کرتا ہوں، پارٹی اور حکومت کی سطح پر اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ فیصلہ ملک کے لیے خطرناک ہے، دنیا میں کسی مرکزی بینک کے پاس ایسے اختیار نہیں۔ یہ قانون کہتا ہے کہ ٹیکس کی رقم میں سے پہلے عالمی اداروں کے قرضے ادا ہوں گے۔

انہوں نے کہا، رکن اسمبلی خفیہ رائے شماری میں کسی کو بھی ووٹ دے سکتا ہے، میں نے کس کو ووٹ دیا کس کو پتہ؟۔

وفاقی حکومت ہمیں افسر نہیں دیتی، گریڈ اکیس کے 16 افسر دینے ہیں اس وقت 6 کام کررہے ہیں۔ سندھ میں افسران کی فوری ترقی کی جاتی ہے، 1993ء معاہدے کے مطابق وفاق سندھ کو افسران نہیں دے رہا۔